اوّلین ترجیح بوریوالہ سب کیمپس کے تعمیراتی منصوبہ کی جلد ازجلد تکمیل ہے پروفیسراِشتیاق احمد

Published on December 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

20-12-2014 Agri University
وہاڑی( یواین پی)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد سب کیمپس بوریوالہ/وہاڑی کے پرنسپل /پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر اِشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ ہماری اوّلین ترجیح بوریوالہ سب کیمپس کے تعمیراتی منصوبہ کی جلد ازجلد تکمیل ہے تا کہ نئی کلاسز کا اِجراء کیا جاسکے یہ بات انہوں نے پراجیکٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہی اس موقع پر اکاؤنٹس آفیسر رانا علی ضیاء اور انچارج پی آر پی عدیل جنجوعہ بھی اُن کے ساتھ تھے پرنسپل/پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سب کیمپس میں نئے ڈگری کورسز کے اجراء کے لیے8ممبران پر مشتمل ایک سروے ٹیم تشکیل دی گئی اس ٹیم نے نواحی اضلاع کے متعدد سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات سمیت ان کے اساتذہ سے طلبا کے مستقبل کے ڈگری پروگرامز میں دلچسپی کے بارے میں معلومات حاصل کیں انہوں نے بتایا کہ اس سروے کی مفصل رپورٹ جلد تیار کر لی جائیگی اس رپورٹ کی روشنی میں شعبہ تعلیم کے ماہرین اور طلباء کی رائے سے سب کیمپس بوریوالہ میں نئے ڈگری پروگرامز کااجراء کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ اس علاقہ میں جدید علوم کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes