قوم حالت جنگ میں ہے قوم یہ جنگ لڑے گی اور جیتے گی ناصرہ میؤ

Published on December 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

Nasra
مصطفی آباد/للیانی(یواین پی) اس وقت ساری قوم حالت جنگ میں ہے ، قوم یہ جنگ لڑے گی اور جیتے گی ، تمام سیاسی جماعتوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دیا ہے، پیپلزپارٹی صف اول کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ،سکول میں بدقسمتی سے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا گیا ایسے حملے کا ذکر تاریخ میں نہیں ملتا ، دہشتگردوں کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہوگا المناک واقعے سے عالم انسانیت لرز اٹھی ہے ہم نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر یہ جنگ لڑنی ہے وقت آگیا ہے کہ اب واضح لکیر کھینچنی ہوگی دہشتگردی کیخلاف جنگ کی قیادت وفاقی حکومت کو کرنی ہوگی، دہشتگردی کیخلاف جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے ،ان خیالات کا اظہار رہنما پیپلزپارٹی و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے138ناصرہ میؤنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ پشاورکے بعد اب پوری قوم پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی طرف دیکھ رہی ہے۔ جنرل راحیل شریف شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اورپورے ملک کودہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں ,پشاورکے قومی سانحہ نے پوری قوم کو متحدکردیا ہے ، قوم دہشت گردی کے خلاف ایک ہوگئی ،ناصرہ میؤ نے مزید کہا کہ ہم ایساپاکستان چاہتے ہیں جہاں ہرفقہ، ہر مسلک حتیٰ کہ غیرمسلموں کی عبادت گاہ بھی محفوظ ہوا۔ حکومت کا سانحہ پشاور پر اے پی سی بلانا خوش آئند اقدام ہے ,سانحہ پشاور پر پوری قوم غم سے نڈھال ہے جسکو عالمی رہنماؤں نے بھی محسوس کیا ہے جہاد کے نام پر معصوم بچوں کا قتل عام کی شریعت بالکل اجازت نہیں دیتی جہاد میں بھی شریعت اہل کفار کے بچوں ،عورتوں اور بوڑھوں کو مارنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题