تمام ادارے متحد ہیں، دہشتگردوں کو شکست دے کر ہی دم لیں گے، وزیر اعظم نوازشریف

Published on December 21, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments
1
آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کو اب فرار کی جائے پناہ نہیں ملے گی
وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے شہزادوں کی ملاقات ،دہشگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی
لاہور(یو این پی)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ تمام تر توجہ ملک میں دہشتگردی کے خاتمے پر مرکوز ہے ، دہشت گردوں کو شکست دیکر ہی سانس لیں گے،رائے ونڈ میں وزیر اعظم میاں نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے شہزادوں نے ملاقات کی اور سانحہ پشاور پر مذمت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام اور سیاسی جماعتوں کا متحد ہونا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے پوری طرح متحد ہیں اور دہشت گردی کے ناسور کے خلاف سینہ سپر ہیں، نواز شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور دہشت گردوں کو اب فرار کی جائے پناہ نہیں ملے گی، اس موقع پر متحدہ عرب امارت کے شہزادوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور جہاں ضرورت پڑی متحدہ عرب امارات پاکستان کی بھرپور مدد کرے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog