سوناکشی سنہا نئی فلم میں ایکشن لڑکی کا کردار ادا کریں گی، بال کٹوا لیے
Published on December 21, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 773) No Comments
ممبئی(یو این پی)بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا جس نے ابھی تک اپنی تمام فلموں میں جاندار روایتی دیسی لڑکیوں کے کردار نبھائے ہیں، اب اطلاعات ہیں کہ وہ ڈائریکٹر اے آر مرگادوس کی نئی فلم میں ایک ایکشن لڑکی والا کردار ادا کرنے جا ر ہی ہیں اور اس فلم کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئی فلم میں ایکشن لڑکی کے کردار کیلیے اداکارہ سوناکشی سنہا اسپیشل ٹریننگ بھی حاصل کریں گی،ڈائریکٹر اے آر مرگادوس جو کہ ساؤتھ انڈین فلموں کا ایک جانا پہچانا نام ہے،انھوں نے بالی ووڈ میں بھی اپنا نام بنایا ہے اور اطلاعات ہیں کہ ان کی یہ فلم مکمل طور پر مشرقی عورت کے مرکزی کردار کی حامل ہوگی تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ آیا یہ فلم بالکل نئی ہوگی یا پھر کسی فلم کا ریمیک‘ ابھی تک اس بات کا صحیح اندازہ نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع نے یواین پی کومزید بتایا کہ سوناکشی سنہا اپنی اس نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز نئے سال 2015ء میں شروع کر رہی ہیں اور اس نئی فلم میں وہ ایک منفرد انداز میں نظر آئیں گی،27 سالہ سوناکشی سنہا نے اب تک ’دبنگ‘’روڈی راٹھور‘‘ ، ’’ایکشن جیکسن ‘‘ اور ’’لوٹیرا ‘‘ میں اپنی شاندار پرفارمنس سے خود کو منوایا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 104
Related
WordPress主题