تھر پارکر ( یواین پی ) یواین پی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز بھی غذائی قلت کے باعث 5 بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھےتھر پارکر میں جاری غذائی قلت کے باعث 5 بچے دم توڑ گئے ۔جاں بحق ہونے والے بچوں میں سے 2 تحصیل ہسپتال جبکہ 3 گاﺅں موڑ سیاو میں جاں بحق ہوئے۔ان جاں بحق ہونے والے بچوں کے بعد رواں ماہ 116 جبکہ گزشتہ 82 دنوں میں مجموعی طور پر اب تک 231 بچے جاں بحق ہوئے۔