اسلام آبادہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روکدیا

Published on December 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 320)      No Comments

islamabad-high-court-moved-agaisnt-ppo-1382648533-5595
اسلام آباد(یواین پی)اسلام آبادہائیکورٹ نے خصوصی عدالت کو کام کرنے سے روکدیااور ریمارکس دیئے ہیں کہ تمام فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ کریں گے ۔خصوصی عدالت کے 21نومبر کے فیصلے کے خلاف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز اور سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر کی درخواست کی سماعت کی ۔عدالت نے وکلاءکی استدعا منظورکرتے ہوئے عبوری حکم نامے میں خصوصی عدالت کو مزید کارروائی سے روکدیاہے اور مزید سماعت تین فروری تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیادپر دن ایک بجے کیس سنا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج (منگل ) کو غداری کیس کی سماعت ہوناتھی جبکہ 21نومبر کو خصوصی عدالت نے سابق وزیراعظم ، سابق چیف جسٹس اور سابق وزیرقانون کو شریک ملزم ٹھہرایاتھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes