کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت کے وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الصباح کی اہلیہ شیخہ صباح الناصرالصباح گذشتہ روز انتقال کرگئیں ۔ان کو صیلیب ہخات قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ۔نمازجنازہ میں ولی عہد شیخ نواف الاحمدالجابرالصباح،وزیراعظم شیخ جابرالمبارک الصباح ،وزیرخارجہ شیخ خالدالصباح ، وزیرداخلہ شیخ محمدالخالد الصباح کے علاوہ ورزاء ، ممبر پارلیمان ،ممبر رائل فیملی اور کویتی،پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی