سکول پر حملہ ٗ آٹھ روز گزرنے کے باوجود شہر کی فضا بدستور سوگوار
Published on December 24, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 434) No Comments
پشاور۔۔۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک سکول اینڈ کالج پر دہشت گردوں کے حملے کے آٹھ روز گزرنے کے باوجود بھی شہر کی فضا بدستور سوگوار ہے اور اس قومی سانحے پر ہر آنکھ پرنم ہے۔ 16 دسمبر کو سکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے اور اس کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر نہ صرف صوبے بلکہ ملک بھر سمیت اقوام عالم میں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور اندرون و بیرون ملک دہشت گردوں کی اس کارروائی کو ظالمانہ اقدام قرار دیا گیا ہے۔ 16 دسمبر کو ہونے والے دلخراش واقعے نے جہاں پوری قوم کو افسردہ کیاہے وہاں سکول کے ان معصوم شہید بچوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دے کر پوری قوم کو یکجا و متحد کردیا ہے اور پوری قوم عسکری و سیاسی قیادت کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہو گئی ہے۔ ان شہید بچوں کی یاد میں جگہ جگہ شمعیں روشن کر کے انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 104
Related
Weboy