ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے غیرقانونی اسلحہ ختم کرنا ہوگا‘امیرجماعت اسلامی

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

444444444

ملتان ۔۔۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اسلام دشمن عناصر عالم اسلام میں انتشار پھیلارہے ہیں،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کی جائے،پاکستان کی بقاء اوراستحکام حقیقی جمہوریت میں ہے،ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے غیرقانونی اسلحہ ختم کرنا ہوگا،پاکستان تحریک انصاف کے دوستوں کو اسمبلی میں واپس آنا چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ہائی کورٹ بارملتان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور اس صدی کابڑا واقعہ ہے۔معصوم بچوں کے جنازوں میں ایسا محسوس ہوا کہ پھولوں کوکپڑے میں لپیٹ کر مٹی کے حوالے کردیاگیا ہو۔میرے پاس مذمت اور تعزیت کے لئے الفاظ کاذخیرہ ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہرپاکستانی کے چہرے پر ایک سوال نظرآتا ہے ،دہشت گردی سے کیسے چھٹکارا حاصل کیاجائے۔سرزمین پر ہم عوامی نمائندوں کو اس کاجواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اسلام دشمن عناصر ایک منصوبے کے تحت عالم اسلام کوآپس میں لڑارہے ہیں۔آج مسلمان مسلمان کاگلہ کاٹ رہاہے۔مصر،عراق،لیبیا،افغانستان،شام ،پاکستان سمیت دیگرمسلم ممالک میں آگ لگی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اسلامی جمہوریت کی ضرورت ہے جس میں عدل وانصاف،یکساں نظام تعلیم سیمت عام آدمی کے حقوق کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے
Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes