وزیر اعظم میں کل جماعتی کانفرس منعقد ہوگی

Published on December 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 445)      No Comments

a
اسلام آباد(یواین پی) وزیر اعظم ہائو س سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق کل جماعتی کانفرنس آج دن گیارہ بجے وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں ہوگی جس میں دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان کی سربراہی میں قائم کی گئی قومی ایکشن پلان کمیٹی کی سفارشات پر غور کے بعد ان کی منظوری بھی دی جائے گی۔آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کو دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں جس پر پاکستان تحریک انصاف نے تصدیق کی ہے کہ پارٹی کے چیئرمین عمران خان آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes