ثقافت ہی وہ محبت کا دروازہ ہے کہ جو سرحد پاردلوں میں بسنے کاسبب بنتا ہے، میرا

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 477)      No Comments

mmیقین ہے کہ فلم انڈسٹری میں’’ہوٹل‘‘ مضبوط برج ثابت ہوگی، فلمسٹار میرا
پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم’ہوٹل‘‘ کی تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول ورلڈ پریمئر پر جانے سے قبل گفتگو
لاہور (یو این پی) پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم’ہوٹل‘‘ کی تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول ورلڈ پریمئر پر جانے سے قبل واہگہ بارڈرپر گفتگو کرتے ہوئے فلم اسٹار میرا نے کہا کہ بالی ووڈ کی کہانی کو پہلی بار لالی ووڈ میں شوٹ کی جانے والی پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم’ہوٹل‘‘ کی تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول ورلڈ پریمیئر میں شرکت کرنا ہم سب پاکستانیوں کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے اور یہ اعزاز صرف محنت اور لگن پر ہی ان لوگوں کو ملتا ہے کہ جنہوں نے محنت کی ہو، انہوں نے کہا کہ آج ہمارے قائد، قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش کا دن منایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی کرسمس کا بھی تہوار بھی ہے اور اس حوالے سے ہندوستان کی فلم نگری کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے یعنی یہ دن پاکستا ن اور ہندوستان کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گاکہ لالی ووڈ اور بالی ووڈ ہسٹری میں ’’ہوٹل‘‘ وہ واحد فلم ہے جس کا بھارت میں آج ورلڈ پریمئر ہو رہا ہے، اس سلسلے میں ’’ہوٹل‘‘ کی کاسٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ٹیکنیکل ٹیم سمیت وہ افراد جو کسی نہ کسی فلم کے حوالے سے منسلک رہے قابل تحسین ہیں، انہوں نے کہا کہ ثقافت ہی وہ محبت کا دروازہ ہے کہ جو سرحد پاردلوں میں بسنے کاسبب بنتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ’’ہوٹل‘‘ وہ مضبوط برج ثابت ہوگا کہ جس سے آئندہ فلم انڈسٹری میں ایک نیا باب رقم کرے گی، ہمیں اپنی محنت، توجہ اور لگن سے ایسی فلموں میں کام کرنا چاہیے کہ جس سے ملکی سرحدوں کی پاسداری کے ساتھ ساتھ بہتر امیج کو بنیاد بنا کر فلمی دنیا میں شائقین کو تفریح کے ساتھ سبق آموز سبجیکٹ دیکھنے کودیں، انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہوٹل‘‘ فلم میں کام کرکے میں خود کو مطمئن محسوس کر رہی ہوں اور مجھے آج بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اس فلم کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز مجھے حاصل ہوا ہے جو میرے لیے باعث فخر ہے، ’’ہوٹل‘‘ فلم ایک لڑکی (کاشیکا) کی کہانی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ بھارت کے ایک شہر سے دوسرے شہرسفرکر رہی ہوتی ہے، سفر میں رات ہوجاتی ہے اور اس پیش نظر انہیں ایک ہوٹل میں ٹھہرنا پڑتا ہے، جہاں اس کی ملاقات اپنی اس چھوٹی بہن سے ہوتی ہے جوکہ پیدا نہیں ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہمیں اب اس بات کا یقین کر لینا چاہیے کہ اب فلم انڈسٹری کی کمان نئی نسل کے ہاتھ میں ہے، وہ جدت کے ساتھ فلمی کہانیوں کو دقیانوسی ماحول سے نکال کر موجودہ حال میں تبدیل کرنے کی مثبت سوچ رکھتے ہیں امید ہے کہ انشااللہ ہماری ’’ہوٹل‘‘ فلم دہلی کے انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں اپنے منفرد نام کے ساتھ ایک اچھا امیج بنانے میں کامیاب ہو جائے گی میں تمام صحافی حضرات سمیت الیکٹرانک میڈیا کی دلی طور پر شکر گزار ہوں کہ ان کے قلم کی طاقت اور چینلز کے ذریعے ہمارے پاک وطن میں بنائی جانے والی فلم کو جس انداز سے ہائی لائٹ کیا وہ قابل تحسین ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme