سانحہ پشاور چور کی داڑھی میں تِنکا

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 617)      No Comments

Column Logo
چور کی داڑھی میں تنکا والی مشہور کہاوت سنی تو سب نے ہی ہوگی مگر اس کے معرض وجود میں آنے سے متعلق میرے خیال میں صرف معمر لوگ ہی جانتے ہونگے،لہذا اس کی وضاحت ضروری سمجھتے ہوئے عرض کرتا چلوں کہ یہ جملہ اُس وقت استعمال کیا گیا تھا جب زمانہ قدیم میں ایک گاؤں میں ایک چوری کا واقع رونما ہونے کے بعد چور کی تلاش جاری تھی مگر ناکامی کے سوا کچھ ہاتھ نا لگ رہا تھا ایسے میں گاؤں کی تحقیقاتی ٹیم کو کسی نے مشورہ دیا کہ گاؤں کا فلاں شخص چورتلاش کرنے کا بڑا ماہر ہے کیوں نااُس کی خدمات حاصل کرلی جائیں اس مشورے پر تحقیقاتی ٹیم نے جب اس شخص سے رجوع کیا تواُس نے تحقیقاتی ٹیم کو خود کے پاس ایک ایسا جرگہ بلانے کا کہا جس میں گاؤں کا ہر فرد شریک ہو لہذا اس کھوجی کے کہنے پر تحقیقاتی ٹیم نے جب ایسا ہی کرلیا تومتعلقہ کھوجی نے تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کو الگ کرنے کے بعد سبھی کو ایک خاص ترتیب سے بٹھا تے ہوئے تحقیقاتی ٹیم کے لوگوں کو سرگوشی میں کہا کہ آپ نے اِن کی نکل و حرکت پر کڑی نظر رکھنی ہے ،جس کے بعد اس کھوجی نے ان سب حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ سب میرے پاس کیسے آئے ہیں ؟تو جواب مِلا کہ ہم فلاں شخص کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کے ملزم تک پہنچنے کیلئے آپ کے پاس آئے ہیں،یہ سن کر کھوجی نے بڑا حیران کن لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کمال کرتے ہو! چور بھی خود اور تلاش بھی خود ہی ،یہ سُن کر مذید سوال ہوا سمجھے نہیں ،جواب دیا گیا کہ چور کو تو آپ چور کی تلاش میں خود ہی ساتھ لے آئے ہیں ،جسے سنتے ہی ہی جو چور تھا اُس کے ماتے پر پسینہ آگیا ،مگر سوا ئے کھوجی کے کسی نے غور نہ کیا ،اور مذید سوال کر دیا گیا کہ جناب اُس کی شناخت کیا ہے ؟جواب مِلا کہ آپ میں سے جس کی داڑھی میں تنکا اٹکا ہوا ہے ،یہ سُن کر سبھی نے ایک دوسرے کی طرف دیکھا مگر داڑھی کسی نے نہ کجھلی کیونکہ اُن کا ضمیر مطمعین تھا ،لیکن جو چور تھا اُس نے کسی دوسرے کی جانب دیکھنے کی بجائے داڑھی کھجلتے ہوئے داڑھی میں انگلیا ں پھیریں تاکہ تنکانیچے گر جائے اور ساتھ نیچے کی طرف دیکھا کہ تنکا گِرا ہے یا نہیں ،مگر تنکا ہوتا تو گرتا ، لہذا تنکا گرنے کی بجائے جوتے گرنے شروع ہوگئے،کیونکہ اُس کی اس حرکت کے سبب اُس کے کالے کرتوت کا بھانڈا پھوٹ چکا تھا،ایسا ہی سانحہ پشاور پر بھارت سرکار نے کیا ہے جس کی ہم جتنی چاہیں مذمت کرلیں کم ہے جتنے چاہیں دہشت گرد تختہ پھانسی پر لٹکا لیں کم ہیں مختصر یہ کہ ہم کسی بھی طریقہ سے اب اُن ماؤں کے کلیجوں کووہ ٹھنڈک نہیں دے سکتے جو اُنہیں شہید ہونے والے اپنے بچوں کو کھیلتا کودتا شرارتیں کرتا دیکھ کر پہنچتی تھی اس سانحہ پر دیگر ممالک کی طرح ظاہراً تو بھارت سرکار نے بھی مذمت کی ہے لیکن میری ناقص رائے کے مطابق مُلا فضل اللہ نے اس سانحہ کی ذمہ داری گوقبول کرلی اوراس سانحہ میں اُس کے شامل ہونے کے واضع ثبوت بھی مِل گئے مگر حملہ آوروں کی تربیت سے لے کر آرمی پبلک سکول پہنچانے تک کا کام واس کام پرآنے والے تمام تراخراجات کے علاوہ بھارتی ایجنسی را نے سانحہ رونما کرنے کی مُلاالگ سے بھاری قیمت بھی ادا کی ہے اورمُلا فضل اللہ نے یہ قیمت وصول کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے تحفظ کی بھی مکمل یقین دہانی کروانے پراس سانحہ کی ذمہ داری قبول کی ہے کر اوربھارت اس وعدے کو وفا کرنے کیلئے مُلا کو افغانستان میں خطرے کی صورت میں بھارت منتقل بھی کیا جاسکتا ہے ،جس کا واضع ثبوت ہمارے آرمی چیف کے افغان حکومت سے مُلا کی حوالگی کا مطالبہ کرتے ہی چور نے داڑھی کھجلنا شروع کردی یعنی کہ ہمارے مطالبے کے ساتھ ہی بھارتی حکومت نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ پاکستانی عدالتوں نے حافظ سعید اور اُس کی جماعت کو فلاحی جماعت قرار دیتے ہوئے تمام تر مقدمات سے مکمل طور پر بری کر رکھا ہے ہم سے اُسکی حوالگی کا مطالبہ کر دیاجو ثابت کرتا ہے کہ مُلا فضل اللہ بھارت کو بہت عزیز ہے ،اور اگر میری یہ دلیل بھی غلط ہے توسانحہ پشاور میں دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے والااسلحہ افغان ساختہ ہونا چاہئے تھابھارتی ساختہ کیو ں ثابت ہوا؟جو کے چور کو چور ثابت کرنے کیلئے داڑھی کھجلنے کے بعد کا دوسرا بڑا ثبوت اور قوم کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے عین مترادف ہے اور یہ نمک وہ محض یہ سوچ کر کھلے عام چھڑک رہے ہیں کہ مُلا بھارت کو شاید کبھی کچھ نہ کہے مگر بھارت یہ نہیں جانتا کہ وہ صرف دہشت گرد ہے اور دہشت گرد کسی کا نہیں ہوتاآج اگر وہ اُن سے مال لے کر اُن کے اشاروں پر ہمارے پھولوں کو جلا رہا ہے تو کل کسی اور کے اشاروں پر کسی اور سے قیمت وصول کرکے کسی اورکے پھولوں کو بھی جلا سکتا ہے مُلا وہ ایک سانپ ہے جس سے متعلق پنجابی زُبان کے عظیم شاعر وصوفی بزرگ حضرت میاں محمد بخش پنجابی زُبان میں کچھ یوں فرماتے ہیں کہ۔ کوڑے کھوواں تو مِٹھے نا ہوندے بھاویں لکھ مَن مشری پائیے ،تے سپاں دے پُت گدی مِت نہ بن دے بھاویں چُلیاں دُدھ پلائیے ، اگر میں غلط نہیں تو اس شعر میں بھارت کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی ایک سبق پوشیدہ ہے وہ یہ کہ ہندو کبھی مسلم کا خیر خوا نہیں ہو سکتا مسلم چاہے جو مرضی کر لے اور قر آن کا بھی یہی فیصلہ ہے جس کے سانحہ پشاور میں مُلا کے بعد بھارتی اِنوالومنٹ ہمارے لئے واضع ثبوت ہیں،لہذا اگر ہم واقع ہی اپنے مستقبل کوسانحہ پشاور جیسے کسی دوسرے سانحہ سے بچانا چاہتے ہیں تو پھِرہمیں بیرونی و اندرونی تمام تر پریشرز کو کچلتے ہوئے اپنی داخلہ و خارجہ پالیسی درست کرنا ہوگی کیونکہ جہاں بھی جب بھی کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے تو وہ اس جگہ سے متعلق مکمل معلومات کی فراہمی کے بغیر نہیں ہوتا اور معلومات اُسی صورت لیک ہوتے ہیں جب کسی کا خود پر مکمل کنٹرول نہ رہے،یعنی کہ جب کوئی خودپر یا اپنے ماتحت لوگوں یا اداروں پر سے اپنی گرفت کھو بیٹھے اور گرفت انسان تبھی کھوتا ہے جب کسی جانب سے کسی شدید دباؤ تناؤ یاکسی ذہنی اذیت کا سامنہ کررہا ہو اور ہمارے پاکستانی اداروں و حکومت کو ذہنی جسمانی معاشی ومالی جبکہ ہمیں معاشرتی و مذہبی اذیت دینے کیلئے عمران خان اکیلے ہی کافی ہیں جسے حکومت کو سانحہ پشاور کا فریق بنانا چاہئے تھامگر وقت کی نذاقت کے سبب حکومت ایسا کرنا نہیں چاہتی جبکہ عمران کے دماغٖ میں غیرت یا عقل کی رتی تک نہیں۔۔! (فی امان اللہ)۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes