مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 65برس کے ہو گئے

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 456)      No Comments

11
ان کی65ویں سالگرہ (آج)25دسمبر بروز جمعرات منائی جائے گی، جبکہ سانحہ پشاور کے پیش نظر سالگرہ کی مرکزی تقریبات منعقد نہ ہو سکیں گی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ملک بھر میں انتہائی سادگی کے ساتھ تقریبات منعقد ہونگی
اسلام آباد(یو این پی) تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کے عہدہ پر فائز ہونے کا منفرد اعزاز رکھنے والے وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف 65برس کے ہو گئے ان کی65ویں سالگرہ(آج) 25دسمبر بروز جمعرات منائی جائے گی جبکہ سانحہ پشاور کے پیش نظر سالگرہ کی مرکزی تقریبات منعقد نہ ہو سکیں گی اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام ملک بھر میں انتہائی سادگی کے ساتھ تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی درازی عمر کیلئے دعائیں کی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم تحصیل جہانیاں کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور دو مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں جبکہ اب وہ تیسری مرتبہ وزیراعظم بنے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے وہ پاکستان کے مقبول ترین سیاستدان ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme