وطن عزیز کی سلامتی و بقا کو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سید ریاض حسین

Published on December 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /یو این پی)تحاد بین المسلمین کے داعی سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی و سابق ناظم رئیس آف ٹیکسلا حاجی سردار سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم ولادت کے موقع پر قوم تجدید عہد کرے کہ وطن عزیز کی سلامتی و بقا کو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ،ہمیں مثالی اتحاد اور یکجہتی سے قومی وحدت کا ثبوت دینا ہوگا ،ہمیں باخوبی اس بات کا ادراک ہے کہ اگر مملکت پاکستان بحرانوں سے نکل سکتا ہے تو صر قائد اعظم کے افکار اور انکے طریق سیاست پر عمل پیرا ہوکر ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے شاہ ولی ہاؤس میں پنجاب بار کونسل کے نومنتخب اراکین واصف چوہدری ایڈووکیٹ،اور ذوالفقار نقوی ایڈووکیٹ کے اعزاز میں دئیے گئے عصرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر سابق جج بینکنگ کورٹ سید حامد علی بخاری، ٹیکسلا بار کے صدر راجہ غلام مرتضی ایڈووکیٹ، جنرل سیکر ٹری سید مبشر حسین نقوی، سابق ٹیکسلا بار کے صدور اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ، رضاعباس ایڈووکیٹ، منیر خان ایڈووکیٹ، ذہین اختر صدیقی ایڈووکیٹ،عبدالمالک شیر پاؤ ایڈووکیٹ،نوید خان،ایڈووکیٹ بابر بھٹی،ایڈووکیٹ شاہد مغل،سید طاہر شاہ آف سنگجانی،موٹر فیلڈکے راجہ شیراز اصغر، راجہ پیٹرولیم گروپ کے چیف ایگزیکٹو راجہ ربنواز گجر خانی، اسٹیٹ لائف آفیسر سید ریاض شاہ آف گاہی سیداں، راجہ نجیب عباسی، ملک جاوید اختر، ڈاکٹر سید صابر علی جنرل سیکرٹری ٹیکسلا واہ یونین آف جرنلسٹس ،ملک شفیق ملپور، ڈاکٹر محمد شاہد، ملک محمود خان، نوید عباس،سید صفدر علی شاہ،سمیت دیگر عمائدین علاقہ و لائرز موجود تھے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog