پہلی بالی ووڈ فلم’ہوٹل‘‘ کا تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں ورلڈ پریمیئر آج شام چھ بجے ہوگا میرا پریس کانفرنس کریں گی

Published on December 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 777)      No Comments

mt
نیو دہلی (یو این پی) بھارت کے شہر نیو دہلی کے کنونش سینٹر میں منعقدہ تیسرے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹول میں جیوری کے متفقہ فیصلے کے بعد جمعے(آج) کے روز چھ بجے پاکستان کی پہلی بالی ووڈ فلم’ہوٹل‘‘کی نمائش رکھی گئی ہے ذرائع کے مطابق ہندوستا نی فلم انڈسٹری میں برسوں سے ٹرینڈ چلا آرہاہے کہ کسی بھی فلم کا پریمئر جمعے کے روز رکھا جاتا ہے فیسٹیول جیوری کے مشورے اور باہمی رضا مندی کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ کا پریمیئر 26 دسمبر جمعے کے روزشام 6بجے ہوگا، جس میں ’’ہوٹل‘‘ کے ریڈ کارپیٹ میں اعلی وحکومتی ارکان سمیت فلمی و سماجی شخصیات سمیت شہر کی معززان شخصیات بھی شرکت کریں گی، فلم اسٹار میرا ’’ہوٹل‘‘ فلم کی طرف سے نمائندگی کر رہی ہیں جوکہ فلم میں مرکزی کردار بھی ادا کر رہی ہیں نیزرات نو بجے کنونشن سینٹر، نیو دہلی سے بھارتی صحافیوں اورٹی وی چینلز پر پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گی، واضع رہے کہ ہندوستان کی فلم نگری کے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں تیسرا دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے جس کا افتتاح 20 دسمبر کو مشہور و معروف بھارتی ہدایت کار سبھاش گھئی نے کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes