بھٹو خاندان کی ملک و قوم کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں عامر اقبال خان

Published on December 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

OLYMPUS DIGITAL CAMERA
ٹیکسلا ( یو این پی )پیپلز پارٹی کے رہنما سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8عامر اقبال خان نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا آج تک پر نہ ہو سکا،بھٹو خاندان کی ملک و قوم کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہید جمہوریت نے شہید ہونا تو قبول کر لیا مگر قوم کو اکیلا نہ چھوڑا ،آج جمہوری ادارے مضبوط ہو رہے ہیں تو یہ بھی محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانی کا صلہ ہے اور انکا ویژن تھا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ٹیکسلا سے ایک بہت بڑے جلوس کی قیادت کرتے ہوئے بے نظیر کی جائے شہادت لیاقت باغ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی واہ کے صدر راجہ خسرو، سینئیر رہنما سید توفیق حسین شاہ، پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کے سابق صدر طارق بٹ، پی وائی او کے باسم بٹ، عادل خان، تنویر حسین شاہ عرف شانی شاہ،خالد محمود، ملک شوکت ایوب، ملک طارق،ریاض راٹھور، باجی صادقہ سمیت دیگر راہنما و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی،عامر اقبال خان نے کہا کہ ہم نے ملکر اپنی قائد شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے مشن کو آگے بڑھانا ہے اور محترمہ کے قاتلوں کو بے نقاب کر نا ہے ہماری جدوجہد شہید جمہوریت کے مشن کی تکمیل تک جاری رہے گی،انھوں نے کہا کہ تمام کارکنان آپس کی رنجشیں بھلا کر ملک و قوم کے وسیع تر مفادات اور پارٹی کی مضبوطی کے لئے دن رات کام کریں،انھوں نے سانحہ پشاور کے شہداء کے لئے خصوصی دعا کرائی ،بعد ازاں ٹھٹھہ خلیل روڈ عامر اقبال خان کے آفس سے جلوس لیاقت باغ روانہ ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog