ملکی امور اور تعمیروترقی کے سفر اور مشن میں میاں محمد نواز شریف کا وژن قومی امنگوں کا ترجمان ہے راجہ شاہد

Published on December 28, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 403)      No Comments

raja pml n
ہارون آباد( یواین پی)ملکی امور اور تعمیروترقی کے سفر اور مشن میں میاں محمد نواز شریف کا وژن قومی امنگوں کا ترجمان ہے اور انہوں نے پاکستا ن کو عظیم اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے دیرینہ عزم کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نہایت فعال اور متحرک قائدانہ کردار نبھایا ہے قوم کو پٹرول اور بجلی کی قیمت میں نمایاں ریلیف فراہم کرنے کی عملی مثالوں نے میاں محمد نوازشریف کو عوام دوست لیڈر ثابت کیا ہے سیاسی تاریخ گواہ ہے کہ (ق) لیگ اور پی پی پی کی گزشتہ دور حکومتوں نے عوام پر پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو اپنا وطیرہ بنائے رکھا مگر میاں محمد نواز شریف نے اس کے برعکس محض اپنی موثر پالیسی کی بدولت عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کیا لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے دوست ملک چین کے ساتھ کئی اہم معاہدے کر کے اس مسئلہ کو بھی حل کرنے کی بھر پور کاوشیں اپنے اجراء کے بعد تکیمل کے مراحل تیزی سے طے کریں گی 2018کے الیکشن سے پہلے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راجہ شاہد مسعود جنجوعہ نے میڈیا کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف مرد بحران ہیں اور ان کی قیادت میں ملک ہمیشہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے اور ہمیشہ ان کے خلاف منفی اپوزیشن کی گئی سیاست کے مرد بحران میاں محمد نواز شریف نے دھرناایشو پر نہایت سنجیدہ مدبرانہ پالیسی اختیار کی میاں محمد نواز شریف کا سیاسی لب ولہجہ ان کے شائستہ اور نہایت متوازن سوچ کے حامل سیاسی قائد کی عکاسی کرتا ہے میاں محمد نواز شریف نے نہایت بحرانی حالات میں اقتدار سنبھالا اور آج ڈیڑھ سال کے مختصر عرصہ کے بعد قوم کا ہر فرد محسوس کرنے لگا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ہی اس قوم کے نجات دہندہ ہیں اور پاکستان کی قیادت کے لیے ان کا وژن ہی حقیقی اور سچے جذبوں مشتمل ہے اور حق وصداقت کا وژن ہمیشہ کامیابی وکامرانی سے ہمکنار ہوتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes