جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو فوجی عدالتیں بنتی ہیں، رضا ربانی

Published on December 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

2222
اسلام آباد(یو این پی)پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت آتی ہے تو فوجی عدالتیں بنتی ہیں اس لئے حکومت کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے کہ 2 وزرائے اعظم کو مارشل لا کے ذریعے ہٹایا گیا،تفصیلات کیمطابق سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سول عدالتیں موجود ہیں اس لئے ان کا نظام بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور موجودہ عدالتوں کی موجودگی میں فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشت گردی ختم نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ایک سال قبل قومی سلامتی پالیسی پیش کی جب کہ اے پی سی کے 20 نکات بھی اسی سیکیورٹی پالیسی کی سمری ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت ملٹری کورٹس کی طرف جارہی ہے،سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ آئین میں ملٹری کورٹس نظر نہیں آتیں، آرٹیکل 245 کا نفاذ ہو اوراس پر فوجی عدالتیں قائم کردی جائیں تو پارلیمنٹ کا جواز نہیں بنتا اس لئے اراکین پارلیمنٹ کو استعفے دے دینے چاہییں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes