بورے والا، گول چوک ، کالج روڈ ،وہاڑی بازار ، عارف بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن

Published on December 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 516)      No Comments

BUREWALA PHOTO 23-7-2014
بورے والا(یواین پی) گول چوک ، کالج روڈ ،وہاڑی بازار ، عارف بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن ، ریڑھیوں کو ہٹا کر چوک کو کشادہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد کی ہدایت پر ٹی ایم اے او رانا نوید احمد خان کی سر پرستی اور ٹی او آر ملک غلام جیلانی لنگڑیال کی قیادت میں انکروچمنٹ کے عملہ نے گذشتہ رو زشہر کے وسط میں گول چوک اور دیگر بازاروں میں عرصہ دراز سے قائم ناجائز تجاوزا ت کے خلا ف کاروائی کر تے ہوئے جو توں ، پھلوں اور لنڈے کی ریڑھیوں کو ہٹا دیا ۔ تجاوزات کے خاتمہ سے گول چوک کشادہ اور خوبصورت نظر آنے لگا ہے جس سے ٹریفک کی آمد رفت میں بھی آسانی پیداہوئی ہے بوریوالا کی شہری سماجی تنظیموں ن اپریشن کو سراہتے ہوئے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے تحصیل میونسپل آفیسر رانا نوید احمد خاں نے بتایا کہ ٹی ایم اے کا عملہ تجاوزات کو ختم کروانے کیلئے متحرک رہتا ہے تاہم شام کے وقت عملہ کے جانے کے بعد ریڑھی پھڑی والے دوبارہ آجاتے ہیں جن کو ہٹانے کیلئے ٹی ایم اے کے عملہ کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题