کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں جشن میلادمصطفی ﷺ کے سلسلہ میں محافل کا سلسلہ کل جمعہ المبارک اورنئے سال 2015ء کی پہلی محفل نعت رسول اللہ ﷺ سے شروع ہورہاہے پہلی محفل پاکستان قرات ونعت کونسل اہتمام جلیب الشیوخ کے پاکستانی سکول میں یکم جنوری کو ہوگئی جبکہ دوسری محفل خواتین جو کویت کی سرزمین پر پہلی خواتین کی محفل نعت ہورہی ہے 2جنوری ہفتہ اسی مقام پر ہوگئی ۔تیسری محفل نعت مصطفی ﷺ 8جنوری بروز جمعرات کو ہوگئی جس میں ممتاز علم دین اور بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی نعت خواں دوردوسلام آقا دو جہاں نبی کریم ﷺ کو پیش کریں گے اس میں پاکستان کے وفاقی مذہبی امور کے وزیرسردارمحمد یوسف اور سفیر پاکستان محمد اسلم خان شرکت کریں گے جبکہ ممتاز عالم مولانا خلیل رضوی اور نعت خواں اسداقبال ،احسان ہمدانی قاری عبدالوحید جبکہ اسٹیج سیکرٹری حکیم طارق محمود صدیقی ہوں گے اسی طرح پاکستان نیشنل آرگنائزنشن کویت کے زیراہتمام گرینڈ محفل نعت 16جنوری کو ہوگئی جس میں پاکستان کے شہرت یافتہ نعت خواں قاری شاہد محمود،صاحبزادہ نورسلطان قادری ،سید زہیب مسعود شاہ اور خالد حسنین گلدستہ ہدیہ پیش کریں گے جس میں مہمان خصوصی سفیر پاکستان محمد اسلم ہوں گے جبکہ اس محفل کے اسٹیج سیکرٹری معروف اورعالمی شہرت یافتہ اینکر صاحبزادہ تسلیم احمد صابری ہوں گے