اسلام آباد (یو این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی شادی سے متعلق چھپنے والی تمام تر خبروں کی کلی تددید کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ یہ تمام خبریں من گھڑت ہیں اور کسی کی ذہنی اختراح ہے،انہوں نے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کی بھی تردید کی ،یار رہے کہ گزشتہ کئی روز سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بین الاقوامی نشریاتی ادارے سے تعلق رکھنے والی خاتون صحافی کیساتھ ان کی شادی کی خبریں طواترسے سوشل میڈیا اور دیگر نشریاتی زرائع سے زبان زدعام ہیں ۔