کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) کویت کے سابق وزیر اوقاف سید یوسف ہاشم الرفاعی کی رہائش گاہ پر آج جمعرات یکم جنوری بعد ازنمازعشا محفل میلاد مصطفی ﷺکا نعقاد کیاجارہاہے جس میں مصری ،سوڈانی ،پاکستانی ،کویتی ،ہندوستانی اور بنگالی علماء اکرام اور نعت خواں ہدیہ تبرک پیش کریں گے ۔سابق وزیر علیل ہونے کی وجہ سے محفل میلادکا روح پرور مناظر اپنے کمرے میں بستر پر لیٹ کرکریں گے