اسلام ہمیں محبت ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے عظمت علی غوری

Published on January 2, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 396)      No Comments

vvvv
ڈسکہ(یواین پی)اسلام ہمیں محبت ،بھائی چارے کا درس دیتا ہے امن کے بغیر کوئی بھی خطہ ترقی نہیں کرسکتا ہمیں فرقہ واریت کے ناسور کو جڑسے اکھاڑنا ہو گا اس پر عمل پیرا ہو کر ہی کوئی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے جب تک امن کی فضا کو قائم نہ رکھا جائے گا اتنی دیر میں کوئی بھی حکمت عملی کام نہیں آئے گی ان خیالات کااظہا ر عظمت علی غوری مرکزی چیئرمین قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگینے ڈسکہ میں پنجاب کے وائس چیئرمین علماء ونگ آغامنیر علی جعفری کو نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور پائیدار امن کیلئے قومی امن کمیٹی دن کوشاں ہے ،ہم محب وطن اور ایماندار مذہبی وسماجی قیادت کو سامنے لارہے ہیں تاکہ مل جل کر پیارے وطن کو خوب سے خوب تر بنایا جائے اس موقع پر وائس چیئرمین علماء ونگ پنجاب آغامنیر علی جعفری نے کہا کہ امام حسین ؑ کی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے جس طرح حضرت امام حسین ؑ نے اپنی جان کی قربانی پیش کر کے اسلام کو زندہ کیا اُسی طرح ہم بھی اپنی جان کی بازی لگا کر ملک پاکستان میں امن اور محبت کے جھنڈے کو سر بلند کریں گے اس موقع پر ضلعی چیئرمین رانا شمشاد احمد خاں ،اقلیتی چیئرمین پادری یونس اقبال،ضلعی وائس چیئرمین سجاد کشور ،حاجی احمد خاں مغل ،حسن علی طاہر،شیخ ضیاء اللہ،رانا ارشد علی ودیگر بھی موجود تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme