گوجرہ (یواین پی)12 ربیع الاول کے سلسلہ میں پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،ڈی ایس پی عاطف سعید قریشی نے قیادت کی ۔
مارچ تھانہ سٹی سے شروع ہوا اور ٹوبہ روڈ سے ہوتا ہوا واپس تھانہ سٹی میں آ کر اختتام پذیر ہو گیا۔12 ربیع الاول کے سلسلہ میں پولیس کاسیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر بھر میں فلیگ مارچ جس کی قیادت ڈی ایس پی سرکل گوجرہ عاطف سعید قریشی نے کی مارچ کا آغاز تھانہ سٹی سے ہوا اور شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتا ہوا واپس تھانہ سٹی میں اختتام پذیر ہو گیا ۔دوسری جانب جشن عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر شہر بھر کے گلیاں اور بازار سج گئے سٹالوں پر خریداروں کا رش بڑھ گیا ،ہر طرف سبزجھنڈے نظر آنے لگے ،مساجد میں محافل کا سلسلہ جاری۔