گوجرہ (یواین پی) ریجنل یونین جرنلسٹس علاقائی صحافیوں کی تنظیم ہے اور موجودہ قیادت کی سربراہی میں بہتری کی جانب گامزن ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل یونین جرنلسٹس تحصیل گوجرہ کے سیکرٹری جنرل میاں طاہر سلیم نے کچا گوجرہ آفس میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی موجودہ قیادت شفقت حسین گیلانی، سینئر نائب صدر سجاد حسین خاں کھرل،جنرل سیکرٹری عابد مغل
میں دن دوگنی رات چوگنی ترقی کر رہی ہے اور صحافیوں کے مسائل حل کر رہی ہے ۔انہوں نے مذید کہا کہ جلد ہی تنظیم پنجاب سے پورے پاکستان میں پھیلا دیں گے جس سے پورے پاکستان کے صحافیوں کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔