قومی فریضہ سرانجام دیا، خود کو تعریف کے لائق نہیں سمجھتا: وزیراعظم

Published on January 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 369)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 21 ویں ترمیم کا بل پاس کر کے قومی فریضہ سرانجام دیا ہے اور اس کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے، فوجی عدالتوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوری مقدمات چلائے جائیں گے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے میں نے اپنا فرض ادا کیا ہے اور خوشی ہے کہ ہمارے دور حکومت میں دہشت گردی کے عذاب سے نجات ملے گی۔ 21 ویں ترمیم کا بل کسی ایک شخص نہیں بلکہ پوری پارلیمینٹ کا ہے اور اس حوالے سے ارکان پارلیمینٹ کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنا قومی فریضہ ادا کیا ہے لیکن خود کو تعریف کے لائق نہیں سمجھتا، بل پاس ہونے کا کریڈٹ سب کو جاتا ہے، اب دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پر جلد از جلد عملدرآمد ہونا چاہئے۔
وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماءالطاف حسین، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام رہنماﺅں نے دہشت گردی کے خلاف قومی یکجہتی کا ثبوت دیا۔ وزیراعظم نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے بل کے حق میں ووٹ نہیں دیا لیکن وہ مشکور ہیں کیونکہ انہوں نے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن کی ایک ایک بات سے متفق ہوں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes