بحریہ ٹاؤن کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجدکا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

Published on January 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,155)      No Comments

123کراچی (یو این پی) بحریہ ٹاؤن میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد’دی گرینڈ ماسک‘کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشت العباد خان بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ مسجد بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض احمد کی خصوصی ہدایات پر تعمیر کی جا رہی ہے جو سعودی عرب کی مسجد حرام اور مسجد بنوی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی مسجد ہو گی جس میں 8لاکھ سے زائد افراد بیک وقت نماز ادا کر سکیں گے۔ مسجد کیساتھ دینی علوم کی تعلیم دینے کیلئے بین الاقوامی اسلامک سینٹر بھی قائم کیا جائے گا۔ مسجد کا نقشہ پاکستان کے مشہور آرکیٹیکٹ انجینئر نیئر علی دادا نے سعودی اور ایرانی عمارتوں کی طرز پر تیار کیا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک ریاض کا کہنا تھا کہ مسجد میں دنیا بھر سے اسلامی تاریخ کی نادر اشیاء بھی رکھی جائیں گی اور آنے والے چند سالوں میں ہی یہ مسجد دنیا میں اسلام کے فروغ کا بڑا مرکز بن جائے گی۔ اس سے پہلے بحریہ ٹاؤن لاہور میں بھی ایک بڑی مسجد تعمیر کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog