اسلام آباد ۔۔۔سینٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ 21 ویں آئینی ترمیمی بل کی حمایت مشکل فیصلہ تھا۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں 21ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہمارے لئے ایک مشکل فیصلے کا دن تھا، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 ویں آئینی ترمیمی بل کی حمایت مشکل فیصلہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے جذبات بھی سینیٹر رضا ربانی جیسے ہی ہیں۔