ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی )واہ کینٹ کے ہونہار سپوت نے کیڈٹ کے تمام شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان میرین اکیڈمی کاپچا س سالہ ریکارڈ توڑکر علاقہ کا نام ملک بھر میں روشن کردیا، بہترین کارکردگی پر محمد فیضان خان کو صدارتی گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا گیا،زمانہ طالب علمی میں موصوف واہ کینٹ کی فلاحی تنظیم آئی ڈونرز آرگنائزیشن کے رکن بنے ، محنت اور لگن کے باعث سکول اور کالج میں نمائیاں پوزیشنیں حاصل کیں،بعد ازاں اپنی صلاحیتیوں کے بل بوتے پر پاکستان میرین اکیڈمی کے لئے منتخب ہوئے ، صدارتی گولڈ میڈل ایوارڈ ملنے پر ایڈو انتظامیہ ، واہ کینٹ ٹیکسلا کے سماجی ، سیاسی ، کاروباری و ادبی حلقوں کی جانب سے مبارک باد کے تہنیتی پیغامات ،وافقی وزیر جہاز رانی کامران مائیکل نے پاکستان میرین اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں محمد فیضان خان کو عمدہ کارکردگی پر صدارتی گولڈ میڈل دیا،وا ہ کینٹ کے تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی ہونہار طالب علم کی مثالی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا،تفصیلات کے مطابق محمد فیضان خان جو کہ ایڈو کے نائب صدر اور پی او ایف کے سابق سٹور آفیسرلیاقت علی خان کے فرزند ہیں ،موصوف نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے زمانہ طالب علمی میں ایڈو کو جوائن کیا ،اور عرصہ چار سال2009 تا 2012 اس ادارے میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے بے پایاں خدمات سرانجام دیں ،بعدازاں اپنی بہترین صلاحیتوں کے باعث پاکستان میرین اکیڈمی کے لئے منتخب ہوئے ، والد لیاقت علی خان کے مطابق انکے بیٹے نے میٹرک پی او ایف ماڈل سکول سے اے پلس گریڈ میں پاس کیا، جبکہ ایف ایس سی ایف جی ڈگری کالج واہ کینٹ سے اے پلس گریڈ میں پاس کی،ادہر ایڈو آئی ہسپتال انتظامیہ نے محمد فیضان خان جو کہ ایڈو آئی ہسپتال کے رکن بھی ہیں انھیں صدارتی گولڈ میڈل ملنے اور پاکستان میرین اکیڈمی کا پچا س سالہ ریکارڈ توڑنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ محمد فیضان خان کو اہم ترین ایوارڈ ملنا نہ صرف اہلیان واہ کینٹ کے لئے فخر کی بات ہے بلکہ ایڈو کے لئے بھی یہ بہت بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اس ادارے کے رکن نے قومی سطح پر منفرد مقام حاصل کیا،اور ہمارا سر فخر سے بلند کیا،منتظمین ایڈو آئی ہسپتال کا کہنا تھا کہ قابل فخر کارنامہ پر پی او ایف انتظامیہ، متعلقہ تعلیمی اداروں ، اہلیان واہ ،کو انکے والدین اور ایڈو انتظامیہ کے ساتھ ملکر خوشی کا اظہار کرنا چاہئے ، ایڈو آئی ہسپتال واہ کینٹ کے اس سپوت اور رکن ایڈو کے اعزاز میں عنقریب اظہار مسرت کے لئے پروقار تقریب کا انعقاد کرے گی جس میں تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا جائے گا ،ادہر واہ کینٹ کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے و سرپرست ایڈو حاجی ملک عمر فاروق نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ محمد فیضان خان کو قومی اعزاز ملنا اہلیان واہ کینٹ ٹیکسلا کے لئے قابل فخر ہے،فیضان خان نے اعلیٰ اعزاز حاصل کر کے اس علاقہ کا نام ملک بھر میں روشن کیا ہے،جس پر ایڈو انتظامیہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں،واہ کینٹ کے تعلیمی اداروں کی جانب سے بھی والدین کو مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں ، بیٹے کو اعلیٰ ترین اعزاز ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہیں