قاسمی کرکٹ کلب کراچی آل پاکستان محمد قاسم میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Published on January 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 690)      No Comments

1153584772
بورے والا( یواین پی) قاسمی کرکٹ کلب کراچی آل پاکستان محمد قاسم میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی جبکہ بوریوالا جمخانہ کراؤن کرکٹ کلب وہاڑی اور راجپوت کرکٹ کلب میلسی کی ٹیمیں پہلے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں ٹورنا منٹ کے سیمی فائنل میچ آج کھیلے جائیں گے ۔تفصیلا ت کے مطابق قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم میں آل پاکستان محمد قاسم میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنا منٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل کا میچ قاسمی کرکٹ کلب کراچی اور سٹی کرکٹ کلب بوریوالا کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا سٹی کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 106رنز بنائے جس میں فرحان سرفرازنے 40اور محمد کاشف نے 15رنز سکور کیے اسکے جواب میں قاسمی کرکٹ کلب کراچی کی ٹیم نے مطلوبہ ہد ف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی قاسم کرکٹ کلب کی جانب سے عمران علی نے 60 اورریاض اعظم نے 25رنز بنائے قاسمی کرکٹ کلب کی طر ف سے عمران علی نے تین زوہیب اور غفارنے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں میچ کو ایمپائرز حنیف کاشف اور محمد ارشد بھٹی نے سپروائز کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes