مناما (یو این پی) وزیراعظم نوازشر یف نے کہاہے کہ انہیں بحرین میں مقیم پاکستانیوں سے مل کر بے حد خوشی ہوئی اوران کی کوشش ہے کہ بحرین کے ساتھ تجارت بڑھائی جائے تاکہ تعلقات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔پاکستان اس وقت حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنا چاہتے ہیں اس لیے دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔وزیراعظم نواز شریف نے بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن دہشت گردی کا شکارہے اور ضرب عضب کے شروع ہونے کے بعد سانحہ واہگہ بارڈر اور پشاور میں سکول جیسے اندو ہناک واقع ہوئے جس کے بعد حکومت نے غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے لے کر دہشت گردوی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا پاکستا ن بحرین کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے اور بحرین بھی پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے ۔پاکستا ن کی خوشحالی میں بحرین کا ہمیشہ اہم کردار رہاہے اور مستبقل میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت پھرپورکوشش کر رہی ہے۔
وزیراعظم نوا ز شریف نے خطاب میں کہا انہوں انتہاپسند تنظیموں سے مذکرات کرنے کی بھی کوشش کی لیکن دہشت گرد تنظیموں نے مذاکرات کے دور کے دوران بھی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں جس کی وجہ سے مذاکرات بے نتیجہ رہے اور پھر دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
انہوںنے کہاکہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ اچھے تعلقات کے لیے بہت کوشش کیں اور جاری بھی ہیں لیکن کنٹرول لائن پر فائرنگ کا سلسلہ تعلقات میں خرابی پیدا کرنے کی کوشش ہے جس کی وجہ سے دونوں طر ف سے تعلقات میں کشید یگی پیداہوئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ توانائی بہران پر جو کام آج ہو رہے وہ بہت عرصہ پہلے ہوناچاہتے تھا کیونکہ بجلی کا بہران پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جسے حکومت حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ تین سال میں پاکستان میں سے بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا۔