دھند کے باعث ملک بھر میں بجلی کی فراہمی معطل، بحالی کیلئے کوششیں جاری

Published on January 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 609)      No Comments

123اسلام آباد(یو این پی) ملک میں ہونیوالے بجلی کے بڑے بریک ڈاﺅن کے بعد بحالی کاکام جاری ہے اور اب تک 60فیصد بجلی بحال ہوچکی ہے تاہم سسٹم میں مجموعی طورپر پانچ ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں ، صبح چار بجے سے معطل ہونیوالی بجلی کی فراہمی کیلئے کام جاری ہے۔
این ٹی ڈی سی (نیشنل ٹرانسمشن اینڈڈسپیچ کمپنی ) حکام کے مطابق دھند کے باعث 500اور220کے وی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کرگئی ہیں ، گدو اور دادوٹرانسمشن لائنیں ٹرپ ہونے سے ملک کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ نیشنل کنٹرول سسٹم کا نظام بیٹھنے سے پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخواہ کے بیشترعلاقے بجلی سے محروم ہیں۔ لاہور، چکوال ، میانوالی ، اٹک ، راولپنڈی ، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور جی ٹی روڈ پر موجود تمام شہروں میں بجلی کی فراہمی صبح چار اور پانچ بجے سے معطل ہے جبکہ ایئرپورٹس پر بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ ترجمان کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت 60سے 80فیصدعلاقوں میں بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ، چار ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آچکی اورپانچ ہزار میگاواٹ بجلی کا شاٹ فال ہے جس کی وجہ سے دیہی علاقے بدستور بجلی سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھند چھٹنے کے بعد دو سے تین گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی شروع ہونے کاامکان ہے۔ 

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme