ہارون آباد( یواین پی)ایم این اے محمد اعجاز الحق اور ایم پی اے غلام مرتضی چوہدری نے ترقیاتی منصوبہ جات میں میرٹ اور شفافیت کی اپنی دیرینہ پالیسی کو رائج کرنے میں تسلسل کا مظاہرہ کر کے علاقے کی تعمیروترقی کے اپنے مشن کی عملی مثال قائم کر کے سیاست کو عوامی خدمت کا وسیلہ بنا دیا ہے جس سے علاقہ بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات کا جال پھیلا ہوا نظر آتا ہے ہارون آباد کی محرومیوں کے خاتمہ کی امیدیں روشن ہیں بہت سے ترقیاتی منصوبے زیر تکمیل ہیں اور کئی منصوبے منظوری کے مرحلے سے گزرنے کے بعد آغاز کے منتظر ہیں اعجاز الحق اور غلام مرتضی نے الیکشن 2013میں کیے گئے عوامی وعدوں کو پورا کر نے کے لیے جس عزم کا اظہار کیا ہے اس سے علاقے کے عوام میں اطمینان اور خوشی کا عنصر نمایاں ہے ان خیالات کا اظہار ملک رشید احمد نے میڈیا کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہارون آباد کی سڑکیں گزشتہ چھ سات سال سے تباہ وبرباد ہو کر کھنڈرات بن گئی تھیں اور پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دور میں ہارون آباد کے لیے سڑکات کے منصوبے نہ مل سکے اور نہ کسی نے ہارون آباد کی سڑکات کی تعمیر کے لیے کام کیا لیکن اعجاز الحق اور چوہدری غلام مرتضی نے منتخب ہونے کے بعد یکجان ہو کر صرف اور صرف ہارون آباد کی تعمیروترقی کو اپنا منشور بنایا اور صرف اسی ایک نکتے کو اپنی منزل بنا کر جدوجہد کی جس کا نتیجہ نہایت خوشگوار اور مثبت نکلا ہے اور عوام ان کے اس عزم اور منشور کی اہمیت و افادیت سے استفادہ کریں گے ہارون آباد میں سڑکات کی تعمیرو مرمت کے منصوبہ جات کا تیزی سے ہوتا ہوا کام نہایت خوش کن او ر حوصلہ افزا ہے اور اس سے عوام ایم این اے محمد اعجاز الحق اور ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی کی جدوجہد کے شانہ بشانہ چلنے کے لیے تیارو آمادہ ہیں ۔