ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل

Published on January 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 747)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERAٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی / یو این پی)ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آخری مراحل میں داخل،ٹیکسلا بار روم میں پروجیکشن میٹنگ کا انعقاد،الیکشن میں حصہ لینے والے دونوں گروپوں کے امید واروں کی دھواں دار تقریریں، وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے اپنے منشوروں کا اعلان کیا گیا ،پروفیشنل لائرز فورم کے صدارتی امیدوار سید اکرار حیدر نے خطاب کے دوران کہا کہ اسٹیٹس کو کا خاتمہ کر کے جمہوریت کی نئی داغ بیل ڈالیں گے،کچن کیبنٹ کے رائج فرسودہ نظام نے مشاورتی عمل کو سبوتاژ کیا ،نوجوان وکلاء کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے، وکلاء نے موقع دیا تو بار میں انقلابی تبدیلیاں آئیں گی، پروجیکشن میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پروگریسو لائرز گروپ کے صدارتی امیدوار محمد افضل جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ایک مرتبہ پھر آئین پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی جا رہی ہے ہم آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،ایسا موقع آیا تو صف اول کے سپاہی ثابت ہوں گے،انہوں نے اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ آئن میں ترمیم کر کے بار ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کونسل میں ترمیم کر کے خواتین کی نمائندگی کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری کی سیت کا تعین کیا جائے گا ،جبکہ وکلاء کی راہنمائی کے لئے جدید کتب پر مبنی لائبریری قائم کی جائے گی اور توسیع منصوبے پر بھی عمل کیا جائے گا ،پروجیکشن میٹنگ سے دونوں گروپوں کے دیگر امیدواروں نے بھی خطاب کیا ،ٹیکسلا بار کے الیکشن میں یہ پہلا موقع تھا کہ انتخابات سے قبل حصہ لینے والے امیدواروں کو اپنا مشور اور رائے پیش کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کیا گیا اس موقع پر ٹیکسلا بار کے سینئروکلاء ذہین اختر صدیقی، شیخ محمد یعقوب، ایس عرفان ملک، اعجاز خان، منیر خان، خواجہ امتیاز، آفتاب احمد شیر پاؤ سمیت دیگر وکلاء سید رضوان حیدر، طاہر محمود راجہ، میر ناصر بلال، ملک سجاد،راجہ کامران، جابر شاہ، جاوید منگرال، یاسر عرفان گجر، چوہدری مدبر کہوٹ، مراد شاہ، شفقت ایزدی، طاہرہ انجم، رخشندہ نازیہ، ثوبیہ ملک، قرۃالعین کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme