کویت ،عمران خان نے اگر شادی ہی کرنی تھی تو ملک میں اتنا ہنگامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی پاکستانی کمیونٹی

Published on January 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 415)      No Comments

reham_650_010815053606
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کویت میں پاکستانی کمیونٹی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے اگر شادی ہی کرنی تھی تو ملک میں اتنا ہنگامہ کرنے کی کیا ضرورت تھی دھرنے دے کر اگر شادی ہی کرنی تھی تو پھر اتنا تماشہ اور ملک کو بھاری نقصا ن کاٹیکہ لگانے میں کیا ان کی حکمت تھی جس کا ازالہ پاکستانی عوام کو بھگتنا پڑ رہاہے کیا عمران خان نے نئے پاکستان کی بنیاد اپنی شادی پر ہی رکھنی تھی۔محمد زبیر شرفی نے کہاکہ عمران خان نے دھرنا کا ڈرامہ رچایا اسی لئے تھا کہ عوام دھوکے میں رکھ کر نیا پاکستان کا شوشہ چھوڑ کر اپنا نیا گھر بسالو ں جس کا انہوں نے برملا دھرنا کنٹینر میں اعلان کیا تھا مجھے نیا پاکستان بنانے کی اس لئے جلدی ہے تاکہ میں شادی کرسکوں عمران خان نے شادی تو رچالی لیکن جو ملک وقوم کا نقصان کیا وہ کئی سالوں تک بھگتنا پڑے گا ۔انہوں نے کہاعمران خان نے ضدی شہزادے کا کردار اداکیا ہے جو ضد میں سب کا نقصان کرکے کسی کی زلف کا اسیر ہونے بعد سب کچھ بھول کر اپنے گھر تک محدود ہوکر رہ جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو چاہئے وہ ملک وقوم کی خاطر کسی مذموم پلان کا حصہ نہ بنیں بلکہ موجودہ حکومت کو کام کرنے کا موقعہ دیاجائے ان کی کارکردگی پر آئندہ انتخابات میں دودھ کا دودھ اورپانی کا پانی ہوجائے گا ابھی وہ فی الحال عمران خان کی شادی کا جشن منائیں کیونکہ عمران خان کی طرف سے تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آگئی ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes