راولپنڈی ۔۔۔ بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اورپاکستان کی مسلح افواج مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ثابت قدمی سے کھڑی ہیں۔ بری فوج کے سربراہ نے جمعرات کو کورہیڈ کوارٹر پشاور کا دورہ کیا اورکورکمانڈر کے ساتھ ملاقات کے دوران جاری آپریشنز ضرب عضب ‘ خیبرون اورنیشنل ایکشن پلان پر موثرعملدرآمد کا جائزہ لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اوربیگم راحیل شریف نے بعدازاںآرمی پبک سکول پشاور کے شہداء کیلئے قرآن خوانی میں شرکت کی۔ سوگوارخاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے وطن عزیز کیلئے عظیم قربانیاں دینے پر شہدا اورزخمیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔قبل ازیں کورہیڈ کواٹر پشاور پہنچنے پر بری فوج کے سربراہ کا استقبال کمانڈر 11 کور پشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے کیا ۔