راجن پور ، ٹی ایم اے اہلکاروں کی غفلت شہر کی گلیاں گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل

Published on January 9, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 853)      No Comments

ra
راجن پور ( یواین پی ) راجن پور ، ٹی ایم اے اہلکاروں کی غفلت شہر کی گلیاں گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ۔ نالیوں کا پانی گلیوں میں آنے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ مسجد میں جانے کے لیے نمازیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر وارڈ نمبر 11 عقب امام بارگاہ جعفریہ گلی میں سیوریج کا انتہائی ناقص انتظام ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر نالیوں کا گندہ پانی باہر نکل آتا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ شہریوں خضر عباس خورشید احمد ، عنصر عباس شکیل احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ٹی ایم اے کے اہلکاروں کو متعدد بار آگاہ کرنے کے بعد بھی ان کے گھر وں کے راستوں کو صاف نہیں کیا جاتا بلکہ ٹال مٹول سے کام لیا جاتا ہے ۔ شہریوں نے ڈی سی او راجن پور غازی امان اللہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کے نا اہل اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے صفائی و ستھرائی کے مسائل حل کیے جائیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme