وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے جانوروں اورگھریلو پرندوں میں پائی جانے والی مختلف بیماریوں کے خاتمہ اور ان کے حوالہ سے مویشی پال افراد میں شعور اجاگر کرنے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی ماس ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے یہ بات انہوں نے مختلف یونین کونسلز میں لائیوسٹاک ماس ویکسینیشن کمپےئن کا جائزہ لیتے ہوئے مویشی پال حضرات اور کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر ای ڈ ی او زراعت شہزاد صابر ، ڈی او لائیوسٹاک ڈاکٹر محبت علی خان ، سینےئر وٹرنری آفیسر ڈاکٹر طارق سلیم بھی موجود تھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ ایک زرعی ملک ہونے کی وجہ سے پاکستان میں لائیوسٹاک کے فروغ کے لیے آب وہواسازگار اور مواقع میسر ہیں عالمی تجارت میں پاکستانی لائیوسٹاک، پولٹری اور ڈیری کی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پرمویشی پال افراد اور پولٹری فارمرز کی حوصلہ افزائی کے لیے کوشاں ہے اور محکمہ لائیوسٹاک کو نئے جدید خطوط پر استوار کر کے عام آدمی تک سہولیات بہم پہنچانے کے لیے اقدامات شروع کر دےئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ پاکستان خوش قسمتی سے دنیا میں دودھ کی پیداوار کے حوالہ سے سے چوتھے نمبر پر ہے لیکن بدقسمتی سے ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں ہمارا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اسی طرح مجموعی طور پر لائیوسٹاک ،ڈیری اور پولٹری کے حوالہ سے ہم دنیا بھر میں 12ویں نمبرپر ہیں لیکن مجموعی عالمی تجارت میں ہم مطلوبہ زرمبادلہ حاصل کرنے میں ناکام ہیں اس صورت حال کے پیش نظر وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم اور سیکریٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں جانور پال حضرات کو سہولیات بہم پہنچانے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ماس ویکسینیشن مہم کا آغاز کرتے ہوئے ابتدائی طو رپر تین اضلاع وہاڑی ، ننکانہ اور منڈی بہاؤالدین کو منتخب کیا گیا ہے جہاں اردگرد کے اضلاع سے لائیوسٹاک افسران اور ویکسینیشن سٹاف ان اضلاع میں جاکر مشترکہ مہم چلا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مہم کے دوران محکمہ لائیوسٹاک کی خامیوں کا جائزہ لے کر انہیں دور کرنے میں مدد ملے گی اور ہر چھوٹے بڑے جانور اور پرندے کی شماری ممکن ہو گی جس سے آئندہ اس شعبہ کے لیے منصوبہ بندی میں مدد حاصل ہو گی انہوں نے کہا کہ اس مہم کا ایک مقصد ہمارے ملک میں موجود جانوروں کی بہترین نسلوں کا پتہ لگانے انہیں محفوظ کرتے ہوئے ان نسلوں کو آگے بڑھانا بھی ہے اس موقع پر ای ڈی او زراعت شہزاد صابر نے بتایا کہ اب تک اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 4لاکھ98ہزار844چھوٹے بڑے جانوروں اور پرندوں کی ویکسینیشن کی جا چکی ہے جن میں2لاکھ60ہزار801بڑے جانور، 1لاکھ50ہزار66چھوٹے جانور اور87ہزار977گھریلو پولٹری شامل ہے