بار ایسوسی ایشن ہارون آبادکے الیکشن میں راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ صدر اور افتخار قیصروڑائچ جنرل سیکرٹری منتخب

Published on January 10, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

sadar and j c bar hnd
ہارون آباد(یواین پی)بار ایسوسی ایشن ہارون آبادکے الیکشن میں راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ صدر اور افتخار قیصروڑائچ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے صدارت کے مقابلہ میں راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ نے 101ووٹ لے کر اپنے مد مقابل محمد اشرف جتالہ ایڈووکیٹ کو 60ووٹ سے بدترین شکست دی نومنتخب جنرل سیکرٹری افتخار قیصر وڑائچ نے 100ووٹ لیے جبکہ ان کے مد مقابل ارشد فاروق ایڈووکیٹ46ووٹ حاصل کر سکے ۔دیگر منتخب امیدواروں میں نائب صدر نعیم محمود افضل،فنانس سیکرٹری صوفی عبد الغنی شامل ہیں ۔جبکہ راؤ فصاحت حسن ایڈووکیٹ گروپ کے جوائنٹ سیکرٹری ملک ثاقب کریم اعوان ،اور ممبر مجلس عاملہ کے 10ارکان بلا مقابلہ منتخب ہو گئے تھے جن میں تبسم اعجاز وڑائچ ایڈووکیٹ ،میاں محمد آصف حسین جاہ ایڈووکیٹ ،میاں عبد الراشد ایڈووکیٹ ،راؤ غلام محی الدین ایڈووکیٹ ،محمد عامر مشتاق بلوچ ایڈووکیٹ ،خان عبد الستار خان ایڈووکیٹ ،چوہدری زاہد منیر ایڈووکیٹ ،چوہدری اعظم علی اطہر ایڈووکیٹ ،میاں طاہر امین سکھیرا ایڈووکیٹ،میاں رشیداحمد موہل ایڈووکیٹ شامل ہیں .حامی وکلاء نے نومنتخب وکلاء کو کندھوں پر اٹھا کر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes