وزیراعظم محمد نواز شریف کی میتھری پالا سری سینا کوسری لنکا کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Published on January 11, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 392)      No Comments

011
اسلام آباد ۔۔۔ وزیراعظم محمد نواز شریف میتھری پالا سری سینا کوسری لنکا کے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ہفتہ کو اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے سری لنکا کے نو منتخب صدر متھری پالا سری سینا کوصدارتی انتخاب میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے متھری پالا سری سینا کی کامیابی کوان پر سری لنکا کے عوام کے اعتماد کا مظہر اور ملک کے لئے ان کے وژن کا عکاس قرار دیا۔ اور انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بطور سری لنکن صدر ان کے دورحکومت میں پاکستان اور سری لنکا کے پہلے سے مضبوط باہمی تعلقات فروغ حاصل ہو گا۔ وزیراعطم محمد نواز شریف نے اس امید کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں قیادت دونوں برادر ملکو ں کے باہمی مفاد کے لئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ کولمبو میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سری لنکا میں آزادانہ،منصفانہ اور پر امن انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن اور سری لنکا کی حکومت کی کارکردگی کو سراہتا ہے۔ بیان میں سابق صدر مہندا راجا پاکسے کی طرف سے عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اقتدار کی منتقلی سری لنکا کی سیاسی تاریخ میں قیمتی اضافہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题