عالمی امن کے قیام کے لئے پاکستان نے بے دریغ قربانیاں دی ہیں، عابد شیر علی

Published on January 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

02
اسلام آباد ۔۔۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کے لئے پاکستان نے بے دریغ قربانیاں دی ہیں اورموجود ہ حکومت کے دلیرانہ فیصلوں سے قوم بہت جلد دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرلے گی۔ پشاور کے واقعہ نے پوری قوم کو یکجا کردیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی ہائی کمیشنر فلپ بارٹن کو کشمیر ہاؤس فیصل آباد میں دیئے گئے عشائیہ میں کیا ۔ عشائیہ میں سابق میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی سمیت شہر کی اہم سیاسی شخصیات اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی شرکت کی ۔ وزیر مملکت نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات میں کہا کہ پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر مبنی ہیں ۔ دونوں ممالک کا عالمی امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت معیشت کی بحالی ، توانائی کے بحران کے خاتمہ ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے وسیع بنیادوں پر فیصلے کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت بجلی کے بحران کو حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لا رہی ہے اور وزیراعظم کی خواہش ہے کہ سستی بجلی کی پیدا وار کیلئے عوام کو ریلیف پہنچایا جائے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题