ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ، اسحاق ڈار

Published on January 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 599)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں اور پاکستانی معیشت سے متعلق آئی ایم ایف کے پانچ جائزے بھی مکمل ہو گئے ہیںاور چھٹے جائزے کے لیے بھی تیار ہیں ۔انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب سے تجاوز کر گئے ہیں اور قرض سمیت تمام اہداف حاصل کرنے کے لیے بھی پر امید ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ تیل کی قیمت کم ہونے کی مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ منفی اثرات بھی ہیں کیونکہ تیل سستا ہونے سے حکومت کے ریوینو میں بھی کمی آئی ہے لیکن تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے تمام اشیاء کی قیمتوں میں 35روپے تک کمی واقعہ ہوئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ پاکستان عالمی بینک کے پروگرام میں شامل ہو گیاہے اور حکومت شرح نمو 5.1فیصد حاصل کرنے کے لیے بھی پر امید ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题