مسافر بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں خوفناک تصادم
Published on January 12, 2015 by admin ·(TOTAL VIEWS 1,041) No Comments
رکشہ میں سوار ڈرائیور،اُسکی والدہ اور بہن سمیت4افراد جاں بحق،آٹھ سے زائد شدید زخمی
بورے والا(یو این پی)مسافر بس اور موٹرسائیکل رکشہ میں خوفناک تصادم،رکشہ میں سوار ڈرائیور،اُسکی والدہ اور بہن سمیت4افراد جاں بحق،آٹھ سے زائد شدید زخمی،تین زخمیوں کی حالت تشویشناک،تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 215ای بی کا رکشہ ڈرائیور ناظم حسین اپنے موٹرسائیکل رکشہ پر اپنی والدہ مقصوداں عرف طاہرہ اور بہن طیبہ کے علاوہ گاؤں سے دیگر مسافروں کولیکر گگومنڈی سے واپس اپنے گاؤں کی جانب جا رہا تھا کہ 217ای بی کے قریب سندھیاں والا موڑ پر عارف والا سے کراچی جانے والی تیز رفتار مسافر بس کا ڈرائیور موڑ کاٹتے ہوئے بس پر قابو نہ رکھ سکا اور رکشہ کو بری طرح کچل دیا جس سے رکشہ میں سوار رکشہ ڈرائیور ناظم حسین،اُسکی والدہ مقصوداں بی بی،بہن طیبہ اور ایک مسافر خاتون ناہید بیگم روجہ منور شاہ سکنہ215ای بی جاں بحق ہو گئے جبکہ رکشہ میں سوار عبدالرحمان،اُسکا کمسن بیٹا محمد اعجاز،بیوی سکینہ بی بی،4سالہ الیان،6سالہ اسد مقصود ولد منور شاہ،نسیم بی بی زوجہ عاشق حسین،زرینہ بی بی،6سالہ ایمان فاطمہ،شمیم بی بی،سمیرا بی بی اور تہمینہ بی بی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کی ٹیموں نے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بورے والا اور رورل ہیلتھ سنٹر گگومنڈی پہنچایا جہاں سے تین شدید زخمیوں نسیم بی بی،6سالہ اسد منور اور شمیم بی بی کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر محمد اکرم رانا نے تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو ایمرجنسی پر طلب کر لیا جبکہ ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد اور ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ بھی فوری طور پر ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کی نگرانی کی۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 210
Related
WordPress主题