نواز شریف کا دورہ امریکہ خیر سگالی کا پیغام ہے ملک قمر اعوان

Published on October 24, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

\"1\"
ہارون آباد(تحصیل رپورٹر)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا دورہ امریکہ خیر سگالی کا پیغام ہے اس سے ملک میں ڈرون حملے،دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو گااور سرمایہ کاری کے وسیع مواقعے پیدا ہونے سے نوجوان نسل کو بہترروزگار مہیا ہو گا دورہ امریکہ ترقی و خوشحالی کے لیے اہم قدم ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے صدر ملک قمر اعوان نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18کروڑ عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں وزیرا عظم پاکستان میاں محمد نواز شریف جیسے نڈر ،بے باک ،جمہورپسند،اسلام پسند اور عوام دوست حکمران ملے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی انتخابات میں عام انتخابات کی طرح بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اپوزیشن جماعتیں بے جا تنقید کر کے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کو ششیں کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بہت جلد ملک کو غربت ،بیروزگاری ،جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes