وکلاء برادری کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے راجہ محمد کامران

Published on January 13, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 648)      No Comments

SANYO DIGITAL CAMERA

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی/یو این پی )ٹیکسلا بار کے نومنتخب جنرل سیکرٹری راجہ محمد کامران ، پروگریسیو لائرز گروپ کے جنرل سیکرٹری عارف محمود بٹ ، سابق جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن جاوید اقبال منگرال نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وکلاء برادری نے گروپ کے نامزد امیدواروں پر جو اعتماد کا اظہار کر کے پورے پینل کو کامیاب کیا اس پر تمام وکلاء مبارک باد کے مستحق ہیں ،وکلاء برادری کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گے ،بار کے سینئیر وکلاء کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے گا ،نوجوان وکلاء کی بہتر تربیت کے لئے ریفریشر کورس کا اجراء کیا جائے گا،بار اور بینچ کے مابین بہتر تعلقات استوار کرنے کے لئے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی،نو منتخب عہدیداران تمام تعصبات سے بالاتر ہوکر وکلاء کی فلاح و بہبود پر اپنی توانائیاں صرف کریں گے،بار کے تمام معاملات میں وکلاء کی مشاورت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،خواتین وکلاء کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے گی،وکلاء کے نئے چیمبرز سمیت کیفے ٹیریا کی تعمیراور دیگر جملہ مسائل کے حل کے لئے پروگریسیو گروپ کے کامیاب ہونے والے عہدیداران اپنا کردار ادا کریں گے،نو منتخب جنرل سیکرٹری راجہ محمد کامران کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے سب بارابر ہیں ، وکلاء کاز کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،اعتماد پر تمام وکلاء کے شکر گزار ہیں ،کوشش ہوگی کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروے کار لاکر وکلاء کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes