کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) انجمن فروغ اردو ادب کویت کے زیر اہتمام ساتواں سالانہ عالمی مشاعرہ 2015ء جسے طنزومزاح سے بھر پور جشن اردو کانام دیاگیاہے جمعرات 15جنوری کو مقامی ہوٹل میں رہاہے جس میں پروفیسر پیرزادہ (پاکستان) ڈاکٹر نشتر امروہوی (انڈیا)رخسانہ بلگرام پوری (انڈیا) زینت احسان (انڈیا) عزیز جمیل (قطر) سہیل ثاقب (سعودی عرب) حیدرحسین (پاکستان) شیزاز مہدی ضیاء (سعودی عرب ) عبدالحکیم ناصف(پاکستان)سید شاہد ترمذی عارف شرکت کریں ۔انجمن فروغ اردو ادب کے چیئرمین عبداللہ عباسی نے بتایا ہے کہ یہ مشاعرہ ایم منفرد حیثیت کا حامل ہوگا ہمارا مقصد کویت میں اردو ادب کو فروغ دینا ہے جس میں ہمیں کامیابی حاصل ہورہی ہے