ٹیکسلا(یو این پی)ممبر مرکزی مجلس شوریٰ و سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی پاکستان پروفیسر محمد وقاص نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں فوجی عدالتوں کے قیام کا کڑوا گھونٹ پیا ہے، تاہم اب یہ حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس قانون کا غلط استعمال نہ ہونے پائے،ملٹری کورٹس کوصرف دہشتگردوں کو پکڑنے اور انھیں سزائیں دینے کے لئے استعمال کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد ٹیکسلا آمد پر مقامی صحافیوں سے خصوصی نشست کے دوران کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مجلس شوریٰ کے اجلاس میں ذمہ داران کو ڈیوٹیاں سونپی گئیں کہ لاہور اجتما ع عام میں جماعت اسلامی نے جو عوامی ایجنڈہ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملک بھر میں یکساں نظام تعلیم کا رائج ہونا،کم آمدنی والے افراد کو کھانے پینے کی اشیاء پر سبسڈی دینا،بڑی بیماریوں کا مفت علاج ،ملک میں امن و امان کا قیام و دیگر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شامل ہیں کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے جلسے جلوسوں اور تشہیری مہم کے زریعے اس کا پرچار کریں،مجلس شوریٰ کے اجلاس میں لاہور میں منعقدہ اجتماع عام کا بھی جائزہ لیا گیا اور لاکھوں افراد کے شرکت پراطمنان کا اظہار کیا گیا،ملک بھر میں نوجوانوں کے طبقہ کو جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے علاوہ ازیں انھیں جماعت اسلامی کے منشور اور پالیسیوں سے آگاہ کیا جائے ،مجلس شوریٰ میں امیر جماعت نے اس امر کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی نے تمام سیاسی قوتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،جبکہ دہشتگردی کی بیخ کنی کے لئے اداروں کے استحکام کی بات کی گئی،پروفیسر وقاص کے مطابق مجلس شوریٰ کے ا جلاس جس میں ملک بھر سے ستر کے لگ بھگ ذمہ داران شریک تھے میں جماعت اسلامی کا سالانہ منصوبہ عمل منظور کیا گیا،اس موقع پر کارکنا ن جماعت اسلامی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا جس کے مطابق ہر کارکن سو ووٹرز تک جماعت اسلامی کی دعوت اور پیغام پہنچائے گا پروفیسر وقاص کا کہنا تھا کہ صوبہ کے پی کے میں جماعت اسلامی کے صوبائی وزیر عنائت اللہ خان ماہ مئی 2015 میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے ،جبکہ اس ضمن میں دیگر صوبوں کو بھی بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں کرنی چاہئے، میڈیا سے گفتگو کے دوران ممبر مرکزی مجلس شوریٰ و سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی پاکستان سابق رکن صوبائی اسمبلی پی پی8 پروفیسر محمد وقاص کے ہمراہ جماعت اسلامی کے سرگرم کارکن وحید ہاشمی پیر آف کرولی بھی موجود تھے