اسلام آباد(یو این پی) دفتر خارجہ نے آج شام شمالی وزیرستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملے پاکستان کی سرحدی حدود اور خودمختاری کیخلاف ہیں۔ میڈیا کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت کا امریکہ سے مسلسل مطالبہ رہا ہے کہ امریکہ یہ حملے فوری بند کرے کیونکہ پاکستانی افواج پہلے ہی شدت پسندوں کیخلاف آپریشن میں مصروف ہیں۔ واضح رہے آج ڈرون حملے میں سات افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جن میں دو ازبک دہشتگرد بھی شامل تھے۔