آزادی اظہار کا حق کسی کے عقیدے کی توہین کر نے کی اجازت نہیں دیتا: پوپ فرانسس

Published on January 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments

news-1421332604-1238_largeویٹیکن سٹی (یو این پی) عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے کہا ہے کہ آزادی اظہار ہر انسان کو بنیادی حق ہے مگر اس کی بھی کچھ حدود ہیں، اس حق کے تحت کوئی کسی کے عقیدے کی توہین نہیں کر سکتا۔ تفصیلات کے مطابق فرانسیسی جریدے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے اگر کوئی میری ماں کو گالی تو اس کو مجھ سے جواباً ایک مکے کی توقع رکھنی چاہئے اور یہ بالکل نارمل ہو گا کیونکہ آپ کسی دوسرے کو محبوب چیزوں کی توہین کریں تو یہ قدرتی عمل ہے کہ وہ کوئی رد عمل دیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ آزادی اظہار ایک حق سے کہیں زیادہ ایک فرض ہے اور یہ صرف عام لوگوں کی وسیع تر بہتری کیلئے ہی استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کسی کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا مگر مذہب کے معاملے عزت و احترام کو روا رکھا جانا چاہئے۔

واضح رہے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آ یا ہے جب فرانسیسی جریدے کی طرف سے دفتر پر حملے کے بعد ایک بار پھر گستاخانہ مواد شائع کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题