توہین آمیز خاکے، فرانس کے سفارتخانوں پر حملے کا خدشہ، سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری

Published on January 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

123اسلام آباد (یو این پی) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے بعد ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں جاری ہیں اور عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ حساس اداروں نے بھی حکومت کو خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری احتجاج کے پیش نظر پاکستان میں مقیم فرانسیسی شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو گیا ہے جبکہ فرانسیسی سفارتخانے اور قونصل خانوں پر حملے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔ حساس اداروں کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد حکومت نے سیکیورٹی ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے اور ملک بھر میں موجود فرانسیسی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题